امریکا ایران کشیدگی اور خطے کی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات سامنے آنے لگے ہیں، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ملکی برآمدات میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مالی سال 2025-26 میں پاکستان کا مجموعی برآمدی حجم 32 ارب ڈالر سے کم ہو کر 30 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق چاول کی برآمدات میں سب سے زیادہ ایک ارب 2 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی، جبکہ ٹیکسٹائل، چینی اور دیگر زرعی مصنوعات کی برآمدات بھی متاثر ہوئیں۔
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کو بھی رعایت ملےگی
اس کے علاوہ خلیجی ممالک کو برآمدات میں 10 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ وسطی ایشیا اور افغانستان کے لیے برآمدات میں 59 فیصد تک کمی سامنے آئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے باعث تجارت اور ترسیل کے اخراجات متاثر ہوئے ہیں، جبکہ توانائی کی قیمتوں اور ٹیکسز میں کمی کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں۔