وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم کا ملک بھر میں اجرا کردیا گیا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق ملک بھر میں 100 روپے فی لیٹر رعایتی نرخ پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے، جبکہ 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والے افراد کو بھی ایک ٹوکن کے ذریعے ایک ہفتے میں 500 روپے کی رعایت ملے گی۔
سرکاری ملازمین کو کلاسیفائیڈ دستاویزات پبلک اے آئی ٹولز پر اپ لوڈ کرنے سے روک دیا گیا
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار ایک ٹوکن اور ایک ماہ میں 4 ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق 800 سی سی تک گاڑی رکھنے والے افراد ہر 10 روز میں 10 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر کی رعایت حاصل کریں گے، جبکہ ایک ماہ میں 10 لیٹر کے 3 ٹوکن جاری کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔