موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سستا پیٹرول، ڈیجیٹل نظام فعال
اسلام آباد: وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑی کے مالکان کو فی لیٹر 100 روپے سستا پیٹرول فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم فعال کردیا گیا۔
حج وعمرہ زائرین کیلیے ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ کی شرط موخر؟ اہم خبر آ گئی
وزارت آئی ٹی نے وزیرِاعظم پاکستان کے عوامی عزم اور سخت اقتصادی حالات میں محنت کش طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبائی محکموں، نادرا اور ٹیلی کام آپریٹرز کے تعاون سے ایک جامع اور خودکار ڈیجیٹل سسٹم تیار کیا ہے۔
اس خصوصی اسکیم کا مقصد موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو مہنگے پیٹرول کے بوجھ سے بچانا اور شفاف طریقے سے سبسڈی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
اس اسکیم کے تحت مستحق شہریوں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے کی رعایت دی جائے گی۔ موٹر سائیکل اور چنگچی کے لیے ماہانہ 20 لیٹر، جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے ماہانہ 30 لیٹر رعایتی پیٹرول کی حد مقرر کی گئی ہے۔
صوبائی ٹرانسپورٹ اور ایکسائز کے شعبوں کے ساتھ مل کر گاڑیوں کی تصدیق کا عمل مکمل طور پر خودکار بنایا گیا ہے۔