Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد میں گرانفروشی پر 31دوکاندارگرفتار،ایک کیخلاف مقدمہ درج

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے،ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر اے سیز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف کارروائیوں میں گراں فروشی کرنے والے 31 دوکاندار وں کوگرفتارکرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق اے سیز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مشترکہ کاروائیوں میں 500 سے زائد انسپیکشنز کی گئیں۔

گراں فروشی کرنے والے 31 دکاندار وں کوگرفتارکیاگیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے مختلف دکانوں پر ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائدکیاگیاجبکہ مختلف علاقوں میں شہریوں کی شکایات پر ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہاکہ شہریوں سے التماس ہے کہ گراں فروشی کے خلاف اقدامات پر ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

دوکانداربھی ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کی گئی پرائس لسٹ پر عمل درآمد کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.