Gas Leakage Web ad 1

میجرراجاعزیز بھٹی شہید،نشانِ حیدرکی جرات و شجاعت کی وہ داستان جو آج بھی زندہ ہے

0

جنگ ستمبر 1965 کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر کا 61واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ستمبر 1965 کی جنگ میں دشمن نے لاہور کی جانب پیش قدمی کے لیے اچانک حملے کی کوشش کی، تاہم یہ منصوبہ کامیاب نہ ہوسکا۔ اس وقت میجر راجہ عزیز بھٹی واہگہ کے علاقے برکی میں کمپنی کمانڈر تعینات تھے۔
انصاف کی حکمرانی وقت کی اہم ضرورت ہے،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے بی آر بی نہر پر دشمن کے حملے کو روکنے کے لیے اپنے دفاع کو منظم کیا اور خود کو اولین دفاعی لائن کا حصہ بنایا۔ انہوں نے عزم و ہمت کے ساتھ مسلسل پانچ روز تک دشمن کے متعدد حملوں کو پسپا کیا۔

دشمن کو بکتر بند گاڑیوں اور بھاری توپ خانے کی مدد حاصل تھی، تاہم میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے دفاع کے ساتھ دشمن پر بھرپور جوابی حملے بھی کیے۔ پاک فوج نے بی آر بی نہر عبور کرنے والے واحد پل پر قابض دشمن کو پیچھے دھکیل دیا۔

12 ستمبر کو میجر راجہ عزیز بھٹی نے دشمن کے بڑھتے ہوئے بکتر بند اور پیدل دستوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کے دو ٹینک تباہ ہوگئے۔

میجر عزیز بھٹی شہید نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر مسلسل دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور اسے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ اسی دوران دشمن کے ایک ٹینک کا گولہ لگنے سے میجر راجہ عزیز بھٹی نے جامِ شہادت نوش کیا۔

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی لازوال قربانی کے باعث دشمن لاہور کی جانب پیش قدمی نہ کرسکا۔ ان کی جرات و شجاعت کے اعتراف میں انہیں ملک کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر عطا کیا گیا۔

صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کی مسلح افواج نے میجر راجہ عزیز بھٹی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی قربانی وطن کی مٹی کے تقدس اور عزم کی روشن مثال ہے، میجر عزیز بھٹی کی شجاعت قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر اور نیول چیف اور پاک فوج نے میجر عزیز بھٹی شہید کو یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.