Gas Leakage Web ad 1

گیس سیکٹرکا 3 ہزار 600 ارب روپے کا گردشی قرض 3 سال میں ختم کرنے کا پلان تیار

0

گیس سیکٹر کا گردشی قرض 3 ہزار 600 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، جس میں 2 ہزار 100 ارب روپے سود اور ایک ہزار 500 ارب روپے اصل قرض شامل ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل اقتصادی جائزہ مذاکرات ستمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے، جبکہ وزارت خزانہ کی جانب سے گیس سیکٹر کے گردشی قرض کے سیٹلمنٹ پلان سے ادارے کو آگاہ کیا جائے گا۔
مسلم اور ہمسایہ ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں، امریکا ہمیں برادر ممالک کا دشمن بنانےکی کوشش میں ہے ،ایرانی صدر
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سیکٹر کے 3 ہزار 600 ارب روپے کے گردشی قرض کو 3 سال میں ختم کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ پہلے سال گردشی قرض میں 528 ارب، دوسرے سال 473 ارب جبکہ تیسرے سال 433 ارب روپے کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

پلان کے تحت گیس کمپنیوں کے 840 ارب روپے کے ڈیویڈنڈ سے گردشی قرض کم کیا جائے گا، جبکہ پیٹرولیم لیوی سے 270 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔

قطر سے ایل این جی کے اضافی کارگوز مؤخر کرنے سے 310 ارب روپے، پاور سیکٹر کے ٹیک اینڈ پے سے 15 ارب جبکہ ایل این جی کی مکمل لاگت وصولی سے 60 ارب روپے گردشی قرض کم کرنے کا منصوبہ ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کے گردشی قرض پر عائد مارک اپ کا معاملہ بھی سیٹل کیا جائے گا، تاہم ایل این جی کی مکمل لاگت وصول کرنے سے گیس کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.