کور کمانڈر کوئٹہ کی میڈیا نمائندوں سے خصوصی نشست ہوئی، جس میں بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر میڈیا وفد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کور کمانڈر کوئٹہ نے میڈیا نمائندوں کو بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور سیکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے علی ناصر رضوی کو ہٹا کر سہیل چوہدری کو آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا : ذرائع
میڈیا وفد نے دہشتگردوں سے قبضے میں لیے گئے ہتھیاروں کا بھی مشاہدہ کیا۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کور کمانڈر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ امن کے لیے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سیکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے۔ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ امن و امان کے قیام کے ساتھ بلوچستان کی ترقی کا سفر بھی جاری رکھا جائے گا۔
میڈیا وفد نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی خصوصی دورہ کیا، جہاں وفد نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی۔