Gas Leakage Web ad 1

الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے پروگرام کے تحت 17 ہزار 118 درخواستیں منظور

0

ایکسس ٹو فنانس اسٹیئرنگ کمیٹی نے الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے پروگرام کے تحت 17 ہزار 118 درخواستیں منظور کرلی ہیں، جبکہ وفاقی وزیر خزانہ نے منظور شدہ قرضوں کے عملی اجرا کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ایکسس ٹو فنانس پروگرام اسٹیئرنگ کمیٹی کا چوتھا اجلاس ہوا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پروگرام کے تحت ایک ہزار 860 الیکٹرک بائیکس فراہم کی جاچکی ہیں، جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 2 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کے قرضے منظور کیے گئے اور 80 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری بھی کی جاچکی ہے۔
آمنہ بلوچ کی ریٹائرمنٹ پر عاصم افتخار نئے سیکریٹری خارجہ ہوں گے
اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں مالیاتی آگاہی کے 508 پروگرامز میں سے تقریباً 100 پروگرام پہلے ہی منعقد کیے جاچکے ہیں۔ وزیر خزانہ نے ان پروگرامز کے نتائج اور اثرات کا جائزہ لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری افراد کے لیے رسمی مالیاتی نظام تک رسائی آسان بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے نجی شعبے کو فنانسنگ کی فراہمی میں اضافہ ضروری ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ فنانسنگ کی منظوری کو حقیقی قرض، سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمی میں تبدیل کرنا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.