Gas Leakage Web ad 1

2 خاندانوں کی سیاست کو عمران خان نے توڑا، چور ڈاکو جیل میں ڈیل کرتے تھے: سہیل آفریدی

0

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان نے دو خاندانوں کی سیاست کا خاتمہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سندھ کے دورے کے دوران عمرکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ماضی میں سیاسی رہنما جیل میں ڈیل کیا کرتے تھے، تاہم پہلی بار انہیں ایک مضبوط سیاسی رہنما کا سامنا ہے۔ ان کے بقول مخالفین سمجھتے تھے کہ پی ٹی آئی کا لیڈر جیل میں دباؤ کا شکار ہو کر ٹوٹ جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے الزام عائد کیا کہ جعلی حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کر دیتی ہے، جبکہ عدالتی فیصلوں کو تسلیم نہ کرنا عدلیہ کی توہین کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے بعد عدلیہ مفلوج ہو چکی ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماؤں کو انصاف نہیں دیا جا رہا اور بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر لانا ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ اگر وہ خاموش رہے تو ان کے بقول لٹیرے اقتدار میں برقرار رہیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.