Gas Leakage Web ad 1

مریم نواز کے مخالفین حقائق سے بےخبر ہیں، عظمیٰ بخاری کا سہیل آفریدی کو جواب

0

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر تنقید کرنے والے حقائق سے مکمل طور پر بے خبر ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا کہ جدید گورننس صرف سڑکیں اور عمارتیں بنانے کا نام نہیں بلکہ امن و امان، قانون کی بالادستی، ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا بھی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ پنجاب میں اے آئی حب، پیفٹک، پولیس ٹیکنالوجی اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار بڑھانے پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرم ہونے کے بعد کارروائی کرنا کافی نہیں، بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرم کو پہلے ہی روک لینا اصل کامیابی ہے۔ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح گڈ گورننس اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانا ہے، جبکہ خارجہ امور اور بیرونی خطرات وفاقی دائرۂ اختیار میں آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی انٹیلی جنس فیوژن سینٹر کا افتتاح داخلی سلامتی کے حوالے سے ایک عملی قدم ہے۔ خیبرپختونخوا جیسے دہشت گردی سے متاثرہ صوبے کی ترجیح پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد بڑھانا ہونی چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو وفاقی خارجہ امور میں مداخلت اور دوسرے صوبوں میں احتجاجی سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔ حکومت کی اصل پہچان بیانات نہیں بلکہ اس کی عملی کارکردگی ہوتی ہے۔ جو لوگ اپنی کارکردگی کا جواب نہیں دے سکتے، وہ دوسروں پر تنقید اور بیان بازی کے ذریعے اپنی کمزوریوں کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اے آئی، جدید پولیسنگ اور کرائم پریوینشن پر سرمایہ کاری غلط ہے تو پھر اس کا متبادل کیا ہے؟ کیا متبادل صرف تنقید، پریس کانفرنسیں اور احتجاجی سیاست ہے؟

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.