برازیل میں فٹبال میچ کے دوران شدید لڑائی، 51 ریڈ کارڈز کا عالمی ریکارڈ قائم
*برازیل میں انڈر 20 میچ میں 51 ریڈ کارڈز، نیا عالمی ریکارڈ*

میناس گیریس انڈر 20 چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اوبرلینڈیا اور مامورے کے درمیان ہنگامہ آرائی پر مجموعی طور پر 51 ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔
43 کھلاڑیوں اور دونوں ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کے 8 ارکان کو میدان بدر کیا گیا۔
مامورے کے کھلاڑی ڈیوڈ کے گول کے بعد مخالف بینچ کی جانب اشارے پر جھگڑا شروع ہوا، اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ ہوئی، پولیس طلب کرنا پڑی، میچ 40 منٹ رکا رہا اور بالآخر ختم کر دیا گیا۔



