Gas Leakage Web ad 1

افغان طالبان رجیم کا گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب

0

افغان طالبان رجیم کا گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، وزارت اطلاعات و نشریات نے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کو گمراہ کن قرار دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزارت اطلاعات کے مطابق طالبان رجیم کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جھوٹا اور بے بنیاد دعویٰ کیا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے بدخشان میں مسلح تصادم کے دوران پاک فوج کی موجودگی سے متعلق پروپیگنڈا کیا، تاہم بدخشان میں جاری تشدد افغانستان کے اندرونی سیکیورٹی اور انتظامی چیلنجز کی عکاسی کرتا ہے۔
ایران جنگ اور ٹرمپ انتظامیہ کے ٹیرف بڑھانے کے باعث امریکا میں ایندھن اور غذائی اجزا کی قیمتوں میں اضافہ
وزارت اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپیں طالبان رجیم کے خلاف اندرونی مسلح جدوجہد کا حصہ ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ ایک پُرامن اور مستحکم افغانستان کی حمایت کی ہے اور پڑوسی ملک کو غیر مستحکم کرنے میں پاکستان کی کوئی دلچسپی نہیں۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ طالبان رجیم کو پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے افغانستان میں بڑھتے ہوئے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.