اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے عمران خان کو صحت مند قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ قیدی کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب حفاظتی انتظامات کے تحت اسپتال لے جایا گیا، جہاں ماہر امراض چشم، ماہر امراض قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔
حکومت کا قرضوں پر انحصار کم، عالمی مارکیٹ سے بانڈز کے ذریعے قرضوں کا پلان تیار
وزیر اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں نے عمران خان کو طبی طور پر صحت مند قرار دیا، جبکہ ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان علاج کے تمام مراحل کے دوران موجود رہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ طبی معائنے کے بعد انہیں 21 اگست کی صبح 5 بجے واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔