Gas Leakage Web ad 1

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی

0

عالمی منڈی میں مسلسل اضافے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔

Gas Leakage Web ad 2

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.29 ڈالر کمی کے بعد 87.69 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں آج سے 15 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی 1.30 ڈالر کم ہوکر 81.97 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ 2026 میں عالمی سطح پر تیل کی طلب کے تخمینوں میں کمی بتائی گئی ہے۔

پیش گوئی کرنے والوں کے مطابق ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹوں نے عالمی طلب پر اثر ڈالا ہے۔

اوپیک نے بدھ کو جاری ماہانہ آئل مارکیٹ رپورٹ میں 2026 کے لیے عالمی تیل کی طلب میں اضافے کی پیشگوئی کم کرکے 5 لاکھ 80 ہزار بیرل یومیہ کردی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.