Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد: عوام کی سہولت کیلئے وزارت داخلہ کے جدید ترین پہلے خدمت مرکز کی تعمیر شروع

0

اسلام آباد کے علاقے ایف-6 میں عوام کی سہولت کے لیے وزارت داخلہ کے جدید ترین پہلے خدمت مرکز کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزارت داخلہ اور تمام ذیلی اداروں کی مکمل سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔
لاہور: پولیس افسر کی ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا کیس، طبی معائنے میں شواہد نہیں ملے
وزارت داخلہ نے بتایا کہ لائسنسز، این او سیز، ویزا، شناختی کارڈ کی سہولیات سمیت پاسپورٹ اور وزارت داخلہ کے زیر انتظام دیگر تمام عوامی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

اس کے علاوہ خدمت مرکز میں جدید پبلک ڈیلنگ ہال، سروس کاؤنٹرز اور کشادہ ویٹنگ ایریا قائم کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف-6 میں زیر تعمیر خدمت مرکز کا دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، جبکہ انہوں نے متعلقہ حکام کو منصوبہ جلد مکمل کرنے کے احکامات دیے۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جلد دیگر شہروں میں بھی عوام کی سہولت کے لیے ایسے خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.