بلوچستان کے ضلع بولان میں گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
ضلع بولان میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ ہوگئی، جس کے باعث مختلف علاقوں میں گیس کی سہولت نہ ملنے سے مشکلات کا سامنا ہے۔
گاڑی میں نصب بم قبل از وقت پھٹنے سے8 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری شہید
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق مستونگ، پشین، قلات اور مچھ کو سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ کے کچھ علاقوں میں بھی سوئی گیس کا پریشر متاثر ہے، جس کے سبب گھریلو خواتین کو کھانا بنانے میں دشواری پیش آرہی ہے۔