محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ’ڈولفن‘ چینی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے صوبہ ژے جیانگ کے شہر یوہوان سے ٹکرایا، اس وقت طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد طوفان نے شہر وینژو کے قریب دوسری بار ساحل سے ٹکرایا۔

جاپان کے بعد سمندری طوفان کے باعث مشرقی چین بھر میں آمدورفت کا نظام شدید متاثر ہوا اور صرف شنگھائی میں 1400 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور میرج ہالز کی کچی رسیدوں کے اجراء پر مکمل پابندی
چینی حکام نے اس سے قبل طوفان ’ڈولفن‘ کے لیے اعلیٰ ترین سطح کا ریڈ الرٹ جاری کیا تھا، تاہم پیر کی صبح اس الرٹ کی سطح کم کردی گئی۔
طوفان اب چین کے وسطی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے، تاہم حکام نے بدھ تک موسلا دھار بارشوں، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ شان ڈونگ، ہینان، ہوبے، آنہوئی، جیانگ سو اور ژے جیانگ سمیت شنگھائی میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مقامی حکومتوں نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ متعدد اہم سیاحتی مقامات بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ ان میں ڈزنی لینڈ اور لیگولینڈ کے بعض حصے اور شنگھائی کے مشہور علاقے دی بنڈ کے ساتھ واقع کئی مشاہداتی پلیٹ فارم شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ژے جیانگ کے بعض علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران 250 سے 500 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔ ژے جیانگ کے دارالحکومت ہانگژو میں حکام نے شدید ہواؤں اور سیلابی پانی سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کا رخ کرنے والے ڈرائیوروں کے لیے تمام سرکاری پارکنگ مقامات پر فیس معاف کردی ہے۔
صوبے کے دیگر علاقوں میں وینژو کے حکام نے تقریباً 9 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے اور ایک ہزار سے زائد ہنگامی پناہ گاہیں قائم کی ہیں، جبکہ شہر تائی ژو میں تقریباً 3 لاکھ 90 ہزار افراد کو ان کے گھروں سے منتقل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ڈولفن طوفان نے جاپان کے جزیرے اوکیناوا پر بھی تباہی مچائی تھی۔


