Gas Leakage Web ad 1

کراچی میں سرکاری بس کی ٹکر سے معذور شہری کو 34 سال بعد انصاف مل گیا

0

کراچی: سرکاری بس کے حادثے میں مستقل معذور ہونے والے شہری کو 34 برس بعد انصاف مل گیا، ضلعی عدالت نے سندھ حکومت اور بس ڈرائیور کو متاثرہ شہری کو ایک کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

کراچی کی ضلعی عدالت نے 1992 میں کورنگی روڈ پر پیش آنے والے حادثے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ تیز رفتار سرکاری بس کی ٹکر سے شہری مستقل معذوری کا شکار ہوا، جس کے باعث اسے شدید جسمانی، مالی اور سماجی نقصان اٹھانا پڑا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے

عدالت نے اپنے فیصلے میں سندھ حکومت اور متعلقہ بس ڈرائیور کو مشترکہ طور پر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ متاثرہ شہری کو تین ماہ کے اندر ایک کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کیے جائیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ دستیاب ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا، جبکہ سرکاری گاڑی ہونے کے باعث سندھ حکومت بھی اس کی ذمہ دار ہے۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ حادثے کے نتیجے میں مدعی اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہو گیا اور مستقل معذوری کا شکار ہوا، جس کے باعث نہ صرف اس کی آمدنی متاثر ہوئی بلکہ اس کی سماجی اور معمول کی زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.