Gas Leakage Web ad 1

سپیکر اسمبلی کا پی ٹی آئی کے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں یکساں نمائندگی کے مطالبے پر ریکارڈ کا جائزہ لینے کا فیصلہ

0

انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل میں پی ٹی آئی کے یکساں نمائندگی کے مطالبے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سابقہ پارلیمانی کمیٹیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ماضی کی کمیٹیوں میں حکومت اور اپوزیشن کی نمائندگی کے تناسب اور طریقہ کار کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ انتخابی اصلاحات کمیٹیوں کے قواعد و ضوابط اور ٹی او آرز بھی دیکھے جائیں گے، جبکہ ماضی میں حکومت اور اپوزیشن کو یکساں نمائندگی دینے کی مثالیں تلاش کی جائیں گی۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لیے سیاسی جماعتوں سے نام طلب کرلیے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کمیٹی کے لیے 10 نام اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھجوائیں گے۔

پیپلز پارٹی نے سینیٹ سے اپنے تین نمائندوں کے نام فائنل کرلیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فاروق ایچ نائیک، ضمیر گھمرو اور شہادت اعوان پیپلز پارٹی کی جانب سے کمیٹی کے نامزد ارکان ہوں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.