Gas Leakage Web ad 1

ایف بی آر نے فیلڈ دفاتر کے اوقات کار میں خصوصی توسیع کا اعلان کر دیا

0

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس وصولی کے اہداف کے حصول کے لیے فیلڈ دفاتر کے اوقات کار میں خصوصی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایف بی آر کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق تمام فیلڈ دفاتر بشمول لارج ٹیکس پیئرز آفسز (LTOs)، میڈیم ٹیکس پیئرز آفسز (MTOs)، کارپوریٹ ٹیکس آفسز (CTOs) اور ریجنل ٹیکس آفسز (RTOs) ہفتہ 27 جون اور اتوار 28 جون 2026 کو معمول کے دفتری اوقات کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، امتحان 16 اگست کو ہوگا

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پیر 29 جون اور منگل 30 جون 2026 کو دفاتر معمول کے اوقات کے بعد بھی کھلے رہیں گے تاکہ ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کی جا سکے اور ٹیکس و ڈیوٹیز کی وصولی کے عمل کو مؤثر بنایا جا سکے۔

ایف بی آر کے مطابق یہ فیصلہ مالی سال کے اختتامی مراحل میں ریونیو اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.