Gas Leakage Web ad 1

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، امتحان 16 اگست کو ہوگا

0

کراچی: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2026 کے شیڈول اور رجسٹریشن پالیسی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا امتحان 16 اگست 2026 بروز اتوار صبح 10 بجے منعقد ہوگا، جبکہ آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 22 جون سے ہوگا جو 8 جولائی تک جاری رہے گا۔ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن 13 جولائی تک کرائی جا سکے گی۔

وزیر اعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

پی ایم ڈی سی کے مطابق ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن فیس 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ لیٹ رجسٹریشن فیس 13 ہزار روپے ہوگی۔ بین الاقوامی مراکز کے لیے فیس 45 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ تمام فیسیں ناقابل واپسی اور ناقابل منتقلی ہوں گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں امتحان سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، پنجاب میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور، خیبرپختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور اور بلوچستان میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے تحت منعقد ہوگا۔ اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ریاض میں امتحانی انتظامات شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے تحت کیے جائیں گے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق سندھ کے امیدوار کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد سمیت مختلف مراکز میں امتحان دے سکیں گے، جبکہ پنجاب میں 14 شہروں میں مراکز قائم کیے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا میں 8 شہروں اور بلوچستان میں کوئٹہ میں امتحان ہوگا، جبکہ بیرون ملک امیدواروں کے لیے ریاض میں مرکز قائم کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق امتحانی مرکز بعد میں تبدیل نہیں کیا جا سکے گا۔ ایم ڈی کیٹ 180 کثیرالانتخابی سوالات پر مشتمل ہوگا اور اس میں نیگیٹو مارکنگ نہیں ہوگی، یعنی غلط جواب پر نمبر منفی نہیں کیے جائیں گے۔

پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ امیدواروں کو رجسٹریشن صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے مکمل کرنا ہوگی اور نامکمل درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ سلیبس اور دیگر تفصیلات پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی جبکہ ضرورت پڑنے پر شیڈول میں تبدیلی کا اختیار کونسل کے پاس محفوظ ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.