اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بجٹ مسودے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں نئے مالی سال کے لیے بجٹ دستاویزات کے مسودے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر تفصیلی غور کیا گیا، جس کے بعد ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اور پنشن میں بھی 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاآج سے آغاز
اجلاس میں 2022 کے 15 فیصد ایڈہاک ریلیف اور 2025 کے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے فوری بعد وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں بجٹ 2026-27 کی تیاری میں بھرپور تعاون کرنے پر اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ آئی ایم ایف کی معاونت پر بھی اظہار تشکر کیا۔
علاوہ ازیں کابینہ اجلاس میں وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کی تائید کا اظہار کیا۔