رپورٹ کے مطابق ایران کے منجمد اثاثوں کی رہائی کے طریقۂ کار پر فریقین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور یہی معاملہ معاہدے کی تکمیل میں آخری بڑی رکاوٹ تصور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے پر دستخط سے قبل ایران کو فنڈز جاری کرنے کے حق میں نہیں ہیں اور انہوں نے اپنے تحفظات ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک اور دیگر متعلقہ فریقوں تک پہنچا دیے ہیں۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے منجمد اثاثوں کے لیے ایک خصوصی فنڈ قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جس کے ذریعے مالی معاملات کو حل کیا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل ایک امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ ایسے کسی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے جس کے تحت امریکا براہِ راست ایران کو مالی وسائل فراہم کرے۔