Gas Leakage Web ad 1

مسیحی برادری کے نمائندہ وفد کی وفاقی وزیر قانون، انصاف و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے ملاقات

0

ملاقات میں اقلیتوں کے حقوق، قانونی اصلاحات اور مسیحی برادری کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

مسیحی برادری کے وفد نے اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت کے مسلسل عزم کو سراہا۔

وفد نے حالیہ قانون سازی خصوصاً چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ کا خیرمقدم کیا۔

وفد نے قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے ذریعے اقلیتوں کے تحفظ اور مساوی مواقع کے فروغ کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

ملاقات میں اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے حل اور متعلقہ قوانین و پالیسیوں کے ذریعے مسیحی برادری کی ضروریات کے مؤثر احاطے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ٹاٹ کلچر کا خاتمہ، ہر سکول کو ڈیسک فراہم کرنے کا فیصلہ: سرفراز بگٹی

ملاقات میں پیش کی گئی سفارشات کا جائزہ لینے اور مسیحی پرسنل لاز سمیت دیگر امور کے حل کے لیے مؤثر طریقہ کار وضع کرنے کی غرض سے مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جامع قانونی اور پالیسی اصلاحات کے فروغ کے لیے مشاورتی عمل نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئینِ پاکستان کے مطابق تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور یکساں مواقع کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی و دیگر برادریوں کے نمائندوں سے مشاورت قانون سازی اور عوامی پالیسیوں میں تمام شہریوں کی آراء اور ضروریات کے مؤثر اظہار کو یقینی بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی، مساوی شہریت اور ایک ایسے جامع معاشرے کے فروغ کے لیے پرعزم ہے جہاں ہر پاکستانی بلاامتیاز قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.