Gas Leakage Web ad 1

40 کھرب سے زائد کا قومی ترقیاتی بجٹ، 4 فیصد شرح نمو اور 8.2 فیصد مہنگائی کا ہدف تجویز

0

اسلام آباد میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں 4 ٹریلین روپے سے زائد کے قومی ترقیاتی اخراجات کی تجویز زیر غور ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس مقصد کے لیے اینوئل پلان کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) کا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس میں آئندہ مالی سال کے لیے میکرو اکنامک فریم ورک اور ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں نیشنل اکنامک کونسل (این ای سی) کو سفارشات پیش کی جائیں گی، جن میں مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 4 فیصد اور مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رکھنے کی تجویز شامل ہے۔

پاکستان میں یکم محرم الحرام17جون کو ہونےکا امکان

ذرائع کے مطابق نیشنل اکنامک کونسل کا اجلاس 3 جون 2026 کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوگا، جس میں آئندہ مالی سال کے لیے میکرو اکنامک اہداف اور قومی ترقیاتی اخراجات کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

مجوزہ ترقیاتی پروگرام کے تحت وفاقی پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا حجم 1126 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، جبکہ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگراموں (اے ڈی پیز) کے لیے تقریباً 3 ٹریلین روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

حکومتی حکام کے مطابق ترقیاتی بجٹ کا مقصد بنیادی ڈھانچے، توانائی، تعلیم، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دے کر معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.