Gas Leakage Web ad 1

پاکستان میں یکم محرم الحرام17جون کو ہونےکا امکان

0

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پاکستان میں محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق یکم محرم 17 جون 2026 بروز بدھ ہونے کا امکان ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

’سیاستدان ملک کا سب سے مظلوم طبقہ ہے‘

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا قمری چاند 15 جون 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہوگا۔ تاہم اسی روز غروبِ آفتاب کے وقت پاکستان کے تمام علاقوں میں چاند کی عمر 12 گھنٹے سے بھی کم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر ہلال کی رویت کے لیے چاند کی عمر کم از کم 18 گھنٹے یا اس سے زیادہ ہونا ضروری سمجھی جاتی ہے، اس لیے 15 جون کو چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

اس پیشگوئی کی روشنی میں یکم محرم الحرام 17 جون 2026 کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے شہادتوں اور شرعی اصولوں کے مطابق کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.