ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ وزیر داخلہ نے ایران کے دو دورے کیے، ایران کی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین نے ہر مشکل میں پاکستان کی مدد کی، پاکستان اور چین کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں، تجارت، صنعت، تعلیم اور عوامی رابطوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی شراکت داری موجود ہے۔
فیفا ورلڈ کپ؛ میئر نیویارک زہران ممدانی کا سستے ٹکٹس کا اعلان
طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے 75 سال پر پاک چین لازوال دوستی اور باہمی تعاون کا اعادہ کیا جا رہا ہے، پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں، چین کی جانب سے پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل حمایت جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور چین کی آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنر شپ کی تجدید اور مزید مضبوطی کا باعث بنے گا، وزیراعظم پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے، بیجنگ میں وزیراعظم ایک استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔