Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخوا حکومت نے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کو محکموں کے قلمدان تفویض کردیے

0

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کو محکموں کے قلمدان تفویض کردیے۔ اعلامیے کے مطابق نذیر احمد عباسی کو محکمہ توانائی و بجلی کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ شکیل احمد مواصلات و تعمیرات کے وزیر مقرر ہوگئے۔ محمد عارف کو محکمہ معدنیات و منرلز کا قلمدان دے دیا گیا جبکہ طارق محمود آرائیں کو محکمہ ریونیو اینڈ اسٹیٹ کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایم ایف کی پاکستان میں مالیاتی استحکام کی حمایت، بجٹ پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

اعلامیہ کے مطابق شفیع اللہ جان کو محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ، مشیر وزیراعلیٰ مصور خان کو محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات و ماحولیات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ لیاقت علی خان کو زکوٰۃ، عشر، سماجی بہبود اور خواتین کو بااختیار بنانے کا قلمدان دے دیا گیا۔ اس کے علاوہ ہمایوں خان کو صنعت و تجارت کا محکمہ تفویض کر دیا گیا جبکہ میاں محمد عمر کو محکمہ زراعت، معاون خصوصی طارق سعید کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور، محمد عثمان کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی، طفیل انجم کو محکمہ بہبود آبادی کے معاون خصوصی کا قلمدان دے دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق افتخار اللہ جان کو جیل خانہ جات، سمیع اللہ خان کو ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے۔ ملک عدیل اقبال کو ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ اور عجائب گھر، محمد خورشید کو لائیو اسٹاک، فشریز اور کوآپریٹوز کا محکمہ سونپ دیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.