Gas Leakage Web ad 1

دیامیر بھاشاڈیم پروجیکٹ: ہیلی کاپٹر خریداری کیلئے 485 ارب روپے کا منصوبہ ایکنک کو ارسال

0

دیا میر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کے لیے ہیلی کاپٹر خریداری کے 485 ارب روپے کے منصوبے کو قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کو بھیج دیا گیا ہے۔ سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس سے خطاب میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت کا تخمینہ 2018 میں 480 ارب روپے تھا، تاہم لاگت اب کئی گنا بڑھ چکی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد میں آوارہ کتوں کو زہر دینے،گولی مارنے یا تلف کرنے پرمستقل پابندی عائد

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کئی سال گزر جانے کے باوجود واپڈا نے نظرثانی شدہ پی سی ون جمع نہیں کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کے اخراجات 82 ارب سے بڑھ کر 140 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔

وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے، اور دیامر بھاشا ڈیم کے لیے دریائے سندھ کا رخ نومبر میں موڑ دیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.