Gas Leakage Web ad 1

سی پیک فیز 2 کا آغاز ہوچکا، وزیراعظم 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے: اسحاق ڈار

0

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سی پیک فیز ٹو کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور پاکستان میں اس کے دوسرے مرحلے پر کام شروع ہو گیا ہے۔

غیر قانونی سگریٹ کے خلاف سخت کارروائیاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے لیے ضروری قرار

انہوں نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر مکمل طور پر کاربند ہے جبکہ چین ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری کی حمایت کرتا آیا ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ اس دوران دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات منعقد ہوں گی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.