کراچی: پاکستان آئندہ ہفتے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ چین سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان ایک ابتدائی معاہدے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع سے متعلق تقریباً 85 فیصد معاملات پر پیشرفت ہو چکی ہے، تاہم جوہری مسئلہ اب بھی سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی بحالی متوقع ہے، جبکہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ 14 اور 15 مئی کو ٹرمپ کے دورۂ چین سے قبل ایک ابتدائی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان آئندہ ہفتے امریکا اور ایران کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی توقع کر رہا ہے۔
حالیہ پیشرفت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد کو امید ہے کہ دونوں فریق مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کریں گے۔