اسلام آباد: حکومت نے شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ڈی جی پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نادرا کی ٹیکنیکل ٹیم نے شرکت کی، جہاں مختلف اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
جب قوم یکجا ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی بنیادوں کو متزلزل نہیں کرسکتی، وزیر خارجہ
اجلاس کے دوران پاسپورٹ کے موجودہ نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے مختلف اصلاحات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیرِ داخلہ کے وژن کے مطابق نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے اور موجودہ پالیسیوں کو ڈیجیٹل نظام کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا باضابطہ فیصلہ بھی کیا گیا۔