Gas Leakage Web ad 1

معرکہ حق کی پہلی سالگرہ: کشمیر پریس کلب میرپور میں تقریب، مسلح افواج کو خراج تحسین پیش

0

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر کشمیر پریس کلب میرپور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد حسین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

Gas Leakage Web ad 2

\اس موقع پر سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد حسین نے سینئر صحافیوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور معرکہ حق کی کامیابیوں کو سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق ملک کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے، جس میں قوم اور مسلح افواج نے متحد ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہر محاذ پر اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کی بدولت ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر سینئر صحافیوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسلح افواج پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.