مئی 2026 میں پاکستانیوں کو 11 چھٹیاں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مئی 2026 عوام کے لیے آرام اور تفریح کا مہینہ ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ وفاقی تعطیلات، ہفتہ وار چھٹیوں اور عید الاضحیٰ کے ممکنہ موقع کو مدنظر رکھتے ہوئے مجموعی طور پر 11 چھٹیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
مئی کا آغاز طویل تعطیلات سے ہوگا، یکم مئی بروز جمعہ یومِ مزدور کی عام تعطیل ہوگی، جس کے ساتھ ہفتہ اور اتوار یعنی 2 اور 3 مئی کو شامل کر کے سرکاری اور نجی ملازمین کو مسلسل تین دن کی چھٹیاں حاصل ہوں گی۔
اس کے علاوہ رواں سال مئی میں عید الاضحیٰ کی آمد بھی متوقع ہے، جس کے لیے چاند کی رویت کے مطابق دو ممکنہ صورتیں سامنے آ سکتی ہیں۔
بلوچستان میں انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار
اگر ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کو نظر آ جاتا ہے تو عید 27 سے 29 مئی تک منائی جائے گی، اس صورت میں ہفتہ اور اتوار کو ملا کر مسلسل پانچ دن کی تعطیلات بن سکتی ہیں۔
تاہم اگر چاند نظر نہ آیا اور ذی القعد کے 30 دن مکمل ہوئے تو عید 28 سے 30 مئی تک ہوگی، جس کے ساتھ 31 مئی بروز اتوار کی چھٹی بھی شامل ہو جائے گی۔
مزید یہ کہ اگر حکومت 25 مئی بروز پیر کو اضافی چھٹی کا اعلان کر دیتی ہے تو یہ تعطیلات 23 اور 24 مئی کے ویک اینڈ کے ساتھ مل کر ایک طویل وقفہ اختیار کر سکتی ہیں۔
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو طلب کیا جائے گا، جس کے بعد عید کی حتمی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
یومِ مزدور اور ابتدائی ویک اینڈ کی تعطیلات یکم مئی سے 3 مئی تک ہوں گی، جبکہ ہفتہ وار چھٹیوں میں 9، 10، 16، 17، 23 اور 24 مئی شامل ہیں۔ عید الاضحیٰ کے لیے 27 سے 29 مئی تک کم از کم تین دن کی چھٹیاں متوقع ہیں، جس کے باعث مئی کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 11 سے 12 دن کی تعطیلات بن سکتی ہیں۔