ترجمان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے کراچی زون کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، یہ کارروائی ایم ایس بلو ٹیک الیکٹرک پرائیویٹ لمیٹڈ کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ: ٹریفک وارڈنز کے چالان کوٹہ سسٹم کیخلاف درخواست دائر
حکام کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران تنظیم تاج نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جو مبینہ طور پر کمپنی کا مالک بتایا جاتا ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی سے متعلق بڑی مقدار میں مواد بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی جاری ہے جبکہ مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر عناصر کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔