درخواست ایک شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹریفک چالان کو ایک ریونیو مہم میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جو شہریوں کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔
میرا سے انٹرویو کا معاملہ: معروف شخصیات کی سخت تنقید کے بعد ارشاد بھٹی کا ردعمل آگیا
درخواست گزار کے مطابق روزانہ چالان کا کوٹہ سسٹم اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہے اور اس سے ٹریفک پولیس کو ایک وصولی کے ادارے میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بغیر کسی واضح خلاف ورزی کے چالان جاری کرنا ناقابلِ قبول ہے اور اس پالیسی سے جھوٹے اور بلاجواز جرمانوں کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ نظام شہریوں کے ساتھ ناانصافی کا باعث بن سکتا ہے اور اس سے سڑکوں پر ٹریفک نظم و ضبط بہتر ہونے کے بجائے مزید دباؤ پیدا ہونے کا امکان ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹریفک پولیس میں کوٹہ سسٹم کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا جائے اور اس حوالے سے جاری تمام نوٹیفکیشنز اور احکامات طلب کیے جائیں۔