Gas Leakage Web ad 1

گندم فروخت کی حد کے خاتمے سے چھوٹے آبادگاروں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا: شرجیل میمن

0

اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کاشتکار بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی پیداوار سرکاری مراکز پر فروخت کر سکیں گے، اور گندم کی امدادی قیمت 3,500 روپے مقرر کرنا اور خریداری کا ہدف 10 لاکھ میٹرک ٹن رکھنا حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نیتن یاہو ہنگری آئے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا: نومنتخب وزیرِاعظم کا اعلان

انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم کو تیز کرنے اور کم خریداری والے اضلاع میں خصوصی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ مقررہ ہدف ہر صورت حاصل کیا جا سکے۔ ان کے مطابق آبادگاروں کو ایک دن کے اندر سندھ بینک کے ذریعے فیول سبسڈی کی فراہمی شفافیت اور کارکردگی کی ایک بہترین مثال ہے، اور اب تک کروڑوں روپے کی بروقت ادائیگیاں ہاریوں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنی ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کو فیلڈ میں متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی گندم سرکاری خریداری مراکز پر فروخت کریں تاکہ انہیں فوری ادائیگی اور حکومتی سہولیات حاصل ہو سکیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت ہاریوں کے مفادات کے تحفظ اور صوبے کی غذائی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.