Gas Leakage Web ad 1

میرا سے انٹرویو کا معاملہ: معروف شخصیات کی سخت تنقید کے بعد ارشاد بھٹی کا ردعمل آگیا

0

پاکستان کے معروف صحافی اور میزبان ارشاد بھٹی نے حالیہ تنازع پر اپنا ردعمل ظاہر کر دیا ہے۔
چند روز قبل ارشاد بھٹی نے اداکارہ میرا کا ان کی آنے والی فلم ’سائیکو‘ کے حوالے سے انٹرویو کیا تھا، جس کے کچھ ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

اقبالؒ کی فکر منصفانہ اور مستحکم نظام کیلئے مشعل راہ ہے: صدر، وزیراعظم

ان کلپس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارشاد بھٹی، میرا سے ان کے ماضی کے تعلقات اور تنازعات کے بارے میں سوالات کر رہے ہیں، جس پر کئی اداکاروں نے صحافی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان سوالات کو غیر اخلاقی قرار دیا۔
اس کے ساتھ ساتھ میرا کی تعریف بھی کی گئی کہ انہوں نے ان سوالات کو تحمل کے ساتھ سنا اور صبر سے جواب دیا۔
اس معاملے پر اداکارہ زارہ نور عباس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ انتہائی نامناسب ہے، میرا کو ایک ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنی فلم کے بارے میں بات کرنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی مرد کے ساتھ اس طرح کی گفتگو کی جاتی تو وہ اس پر سخت ردعمل دیتا۔
زارہ نور عباس نے مزید کہا کہ کیا یہ سمجھا جاتا ہے کہ ایک خاتون سے اس انداز میں بات کرنا قابل قبول ہے صرف اس لیے کہ وہ مسکرا رہی ہے۔
اس کے علاوہ بھی کئی اداکاروں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے ارشاد بھٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
تنقید کے بعد ارشاد بھٹی نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوڈکاسٹ میں کیے گئے سوالات اس سے قبل بھی مختلف پلیٹ فارمز پر متعدد بار زیر بحث آ چکے ہیں، اور اداکارہ سے متعلق کیسز بھی عدالتوں میں زیر سماعت رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ انٹرویو کرنا آسان نہیں تھا کیونکہ میرا نے کئی بار وقت دینے کے باوجود شرکت نہیں کی، اور یہ انٹرویو بالآخر کافی کوشش کے بعد ممکن ہو سکا۔ ارشاد بھٹی کے مطابق اس انٹرویو کے لیے میرا نے معاوضہ وصول کیا جو ان کا حق تھا، کیونکہ یہ ان کی فلم کی تشہیر کے لیے نہیں بلکہ ایک ذاتی انٹرویو تھا۔
ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر صرف چند کلپس وائرل ہوئے ہیں جن کی بنیاد پر عوام رائے قائم کر رہی ہے، جبکہ مکمل پوڈکاسٹ دیکھنے کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچنا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.