وزیراعظم شہباز شریف ایک اہم سرکاری دورے پر سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم 15 سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
پاکستان میں پہلی بار لائیواسٹاک انشورنس اسکیم کا باقاعدہ آغاز، جانوروں کی ٹیگنگ کی جائیگی
اپنے دورۂ سعودی عرب اور قطر کے دوران وزیراعظم دونوں ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی کے امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ان کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔