Gas Leakage Web ad 1

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم پیشرفت

0

اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اعلامیے کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان میں اعلیٰ سطح کے بزنس فورم کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ ای یو پاک بزنس فورم 28 اور 29 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں یورپی اور پاکستانی سرمایہ کار اور کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔

ڈاکٹرز نے چینی شہری کے پیٹ سے بچپن میں نگلا ہوا تھرمامیٹر کئی سال بعد نکال لیا

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین دنیا کی سب سے بڑی سنگل مارکیٹ ہے اور پاکستان کی ایک بڑی برآمدی منڈی بھی ہے۔ فورم کا مقصد تجارتی تعلقات کو سرمایہ کاری میں تبدیل کرنا اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ گزشتہ تین سے چار سال کے دوران 100 ارب ڈالر ملک سے باہر گئے، اور تاجروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کم از کم 30 فیصد سرمایہ واپس لے آئیں۔

اس کے علاوہ ای یو پاک بزنس فورم میں زرعی کاروبار، ڈیجیٹل انوویشن، فن ٹیک، گرین لاجسٹکس اور ٹیکسٹائل سمیت اہم شعبوں پر غور کیا جائے گا۔ یورپی یونین کا گلوبل گیٹ وے پروگرام پاکستان میں 400 ارب یورو تک کی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا، جبکہ 300 سے زائد یورپی کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ فورم کے دوران 600 سے زائد بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں طے کی گئی ہیں، جبکہ سرمایہ کاروں اور یورپی مالیاتی اداروں کے درمیان خصوصی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ یہ فورم پاکستان کو یورپی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مرکز بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

یورپی یونین نے پاکستان کے ساتھ طویل المدتی اقتصادی شراکت داری کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور کہا کہ اس فورم کے ذریعے نجی شعبے کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.