Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نےایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کردی

0

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی خبر رساں ایجنسی نے دو پاکستانی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان نے سیز فائر کی مدت ختم ہونے سے پہلے مذاکرات اسلام آباد میں منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو ہو سکتا ہے، جبکہ ایک امریکی عہدیدار نے بھی توقع ظاہر کی ہے کہ فریقین معاہدے کے لیے نئے بالمشافہ مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔

جنوبی وزیرستان اپر: سونےکےذرات کی موجودگی، مقامی آبادی سونا نکالنے پہنچ گئی

دوسری جانب امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق امریکا اور ایران کے مذاکرات اب بھی جاری ہیں۔

ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے پیشرفت ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے تاہم یہ کسی معاہدے پر پہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے۔

اس حوالے سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، امریکا نے اپنی تجاویز ایران کے سامنے رکھ دی ہیں اور اب گیند ایران کے کورٹ میں ہے۔

دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہے، جبکہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ نئی لڑائی کو روکنا ضروری ہے، جنگ دوبارہ شروع نہیں ہونی چاہیے، اس بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور روس تصفیے میں مدد کے لیے تیار ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.