Gas Leakage Web ad 1

جنوبی کوریا نے فلسطین پر اسرائیلی بربریت کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دیدی

0

جنوبی کوریا کے صدر لی جائی مونگ نے فلسطین پر اسرائیلی بربریت کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دے دی، جس پر اسرائیلی لابی کی جانب سے ان کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا۔

Gas Leakage Web ad 2

جنوبی کوریا کے صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے جنگ کے دوران جو قتل عام کیا وہ دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل سے ذرا بھی مختلف نہیں۔

جنوبی وزیرستان اپر: سونےکےذرات کی موجودگی، مقامی آبادی سونا نکالنے پہنچ گئی

انہوں نے اپنے مؤقف کے ثبوت کے طور پر ایک فلسطینی شخص پر تشدد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں ایک اسرائیلی فوجی اسے لات مار کر عمارت سے نیچے پھینکتا ہوا دکھائی دیتا ہے، یہ واقعہ سن 2024 میں پیش آیا تھا۔

جنوبی کوریا کے صدر کا یہ بیان ایسے روز سامنے آیا جب اسرائیلی شہری نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل عام کی یاد منا رہے تھے۔

انہوں نے اپنے بیان میں ایران پر مسلط امریکی جنگ کا براہ راست ذکر نہیں کیا، تاہم یہ ضرور کہا کہ کوریائی عوام سخت تکلیف اور قومی سطح پر مشکلات کا شکار ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.