PM Apna Ghar Program

حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور

0

ملتان میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، جبکہ پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان بھی اعتماد کی کمی پائی جاتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کا حصہ بننا چاہیے۔ جب تک صاف اور شفاف انتخابات نہیں ہوں گے اور انتخابی نظام پر عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا، اس وقت تک انتخابات اور ریفرنڈم متنازع رہیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا بلدیاتی انتخابات وقت پرکرانےکا اعلان
انہوں نے کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب وہ ملتان آئے تھے تو شہر سیلاب کی لپیٹ میں تھا۔ سیلاب کے بعد یہاں کے عوام کے حالات انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے اور لوگ انتہائی مشکل دور سے گزر رہے تھے۔ اس مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور نمائندوں نے جس طرح پنجاب کے عوام کا ساتھ دیا، وہ اس بات کی مثال ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج ملک کسی قدرتی آفت سے تو نہیں گزر رہا، تاہم اسے معاشی مشکلات کا سامنا ضرور ہے۔ سیاست دانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو زمینی حقائق سے آگاہ کریں۔ انہیں خدشہ ہے کہ معاشی بحران کے باعث ملکی حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے علاوہ کھانے پینے کی اشیا، پیٹرول اور بجلی کے بھاری بل عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، جبکہ ڈی اے پی کھاد اور مہنگے ڈیزل کے باعث کسان بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک کے تمام فیصلے پارلیمان میں ہونے چاہئیں۔ اگر فیصلے پارلیمان سے باہر کیے جائیں گے تو وہ حتمی نہیں ہوں گے اور ایسے فیصلے ملک کے لیے بہتر ثابت نہیں ہوں گے۔ قائداعظم نے پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں ہتھیار نہیں اٹھائے تھے بلکہ جمہوری انداز میں جدوجہد کرکے ملک حاصل کیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے صحافی کبھی ملک کی طاقت ہوا کرتے تھے اور اپنے قلم کے ذریعے حکومتیں بناتے اور گراتے تھے۔ وہ کسی کی حکومت گرانا نہیں چاہتے، تاہم ان کی خواہش ہے کہ صحافی ایسا کردار ادا کریں کہ حکومت میں بیٹھے لوگوں کو آئینہ دکھا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیاست دان ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے رہیں اور صحافی بھی اسی روش پر چل پڑیں تو اس سے کوئی بہتری نہیں آئے گی۔ صحافیوں کو تنقید کے ذریعے سیاست دانوں کی اصلاح کرنی چاہیے تاکہ وہ بہتر فیصلے کر سکیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.