Gas Leakage Web ad 1

عالمی یومِ صحت 2026 کے موقع پر بزرگ افراد کی مربوط نگہداشت سے متعلق پالیسی ورکشاپ کا انعقاد

0

پشاور: صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن کی قیادت میں محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے عالمی یوم صحت 2026 کے موقع پر بزرگ افراد کی صحت کے حوالے سے ایک اہم "ون ڈے پالیسی ورکشاپ” کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد بزرگ شہریوں کے لیے مربوط اور جامع صحت خدمات کو صوبائی ہیلتھ فریم ورک میں شامل کرنا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

ٹرمپ نے کیسے امریکا کو ایران جنگ میں گھسیٹا؟ سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

ورکشاپ میں بزرگ افراد کی نگہداشت کے عالمی ماڈل (ICOPE) کو فروغ دینے اور غیر متعدی امراض (NCDs) کے مؤثر انتظام کو صحت کے نظام میں شامل کرنے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ماہرین، پالیسی ساز، اور شراکت دار اداروں نے شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔

صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا بزرگ شہریوں کو باوقار، معیاری اور بروقت صحت سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتی آبادیاتی صورتحال کے پیش نظر بزرگ افراد کی صحت کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مربوط نگہداشت کا ماڈل نہ صرف صحت کے نظام کو مضبوط کرے گا بلکہ کمیونٹی کی سطح پر صحت مند بڑھاپے کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

ورکشاپ کے اختتام پر یہ عزم کیا گیا کہ حاصل شدہ سفارشات کو صوبائی صحت پالیسی میں شامل کیا جائے گا تاکہ ایک جامع، پائیدار اور عوام دوست نظامِ صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.