Gas Leakage Web ad 1

پاکستان گڈز الائنس کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت،کرائے 60 فیصد بڑھانے کا اعلان

0

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرائے میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

صدر پاکستان گڈز الائنس ملک شہزاد نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہیں، کیونکہ اس سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

پیٹرول کی قیمتیں ہماری حکومت نے نہیں بڑھائیں: گورنر سندھ

ملک شہزاد نے کہا کہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں، اور اگر اس پر نظر ثانی نہ کی گئی تو پاکستان کی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر رک جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے تناسب سے کرائے نہیں بڑھائے جا سکتے، اور حکومت اگر چاہے تو ٹرانسپورٹرز اپنا کاروبار بند کر کے گھر بیٹھ جائیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ شب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ کیا۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر خزانہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.