Gas Leakage Web ad 1

تیل سپلائی پر تشویش کی ضرورت نہیں، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات وافر مقدار میں ہیں: مشیر خزانہ

0

اسلام آباد: مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ 24 دن کے لیے کافی تھا، تاہم اب یہ بڑھ کر چار ہفتوں تک پہنچ گیا ہے۔

ذیابیطس کے نئے علاج کی آزمائش، متعدد مریض شفایاب

خرم شہزاد کے مطابق مارچ اور اپریل کے مہینوں کے لیے تیل کے ذخائر کافی ہیں اور سپلائی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں ہے، جبکہ ذخائر میں مزید بہتری بھی آ رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی کر کے ایک ارب پچیس کروڑ روپے کی معاونت فراہم کی گئی ہے، حکومت کفایت شعاری کی مثال قائم کر رہی ہے اور عوام کو بھی قومی مفاد میں تعاون کرنا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.