ڈیوٹی میں مبینہ غفلت اور غیر پیشہ ورانہ عمل: چار لیڈی ڈاکٹرز معطل
Lady Willingdon Hospital میں ایک سنگین معاملہ سامنے آیا ہے جہاں دورانِ آپریشن مریضوں کی ویڈیوز بنانے کے الزام میں چار لیڈی ڈاکٹرز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ اقدام طبی اخلاقیات اور مریضوں کی رازداری کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کا این اے 256 کے ضمنی الیکشن میں توسیع کا مطالبہ مسترد کردیا
حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی اور متعلقہ ڈاکٹرز کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے شعبہ گائناکالوجی یونٹ ون کی سربراہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، جس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ یہ واقعہ ان کی نگرانی میں کیسے پیش آیا۔
محکمہ صحت کے مطابق معاملے کی مکمل انکوائری جاری ہے اور ذمہ داران کے خلاف مزید سخت تادیبی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ یہ واقعہ ہسپتالوں میں مریضوں کے حقوق، رازداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہا ہے۔