Gas Leakage Web ad 1

’حکومت پٹرول پر 127 اور ڈیزل پر200 روپےسے زائد سبسڈی دے رہی ہے، وفاقی وزیر

0

وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پترول پر 127 روپے جب کہ ڈیزل پر 200 روپے سے زائد کی سبسڈی دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرول پر 127 جب کہ ڈیزل پر 200 روپے سے زائد کی سبسڈی دی ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کی سہولت کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے اخراجات میں کافی حد تک کمی کی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی بچت کے لیے سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

مصدق ملک نے بتایا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم نے اپنے دورے منسوخ کر دیے ہیں، جب کہ وفاقی وزرا اور مشیروں کے دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت غریب طبقے کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جس کے لیے امیر طبقے پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.