گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اب ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور اب کوئی ہمیں روک نہیں سکتا۔
"امید رمضان” کے عنوان سے پہلے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے بتایا کہ مہمان خصوصی اطالوی قونصل جنرل نے بھی روزہ رکھا تھا اور ان کے ساتھ افطار کیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اطالوی قونصل جنرل نے قرعہ اندازی کی، جس میں خوش نصیب نازیہ امتیاز کے نام 120 گز کا پلاٹ نکلا۔
گورنر سندھ نے بتایا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے عزیز اللہ اور سیدہ کونین کو عمرے کے ٹکٹ دیے گئے جبکہ معروف نعت خواں قاری وحید ظفر قاسمی اور خاور نقشبندی نے ہدیہ نعت پیش کیں۔