ڈیل نہ ہونے پر پچھلی بار ایران کیخلاف مڈنائٹ آپریشن کیا، اس بار دیکھیں گے مذاکرات کاکیا نتیجہ نکلتا ہے: ٹرمپ

ڈیل نہ ہونے پر پچھلی بار ایران کیخلاف مڈنائٹ آپریشن کیا، اس بار دیکھیں گے مذاکرات کاکیا نتیجہ نکلتا ہے: ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کوئی ٹھوس پیش رفت طے نہیں ہوئی، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں دیکھا جا رہا ہے کہ آیا کوئی معاہدہ طے پاتا ہے یا نہیں۔

وزیرا‏عظم کا مسجد خدیجۃ الکبریٰ کے شہدا کے ورثا کو 50 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان

ٹرمپ کے مطابق انہوں نے نیتن یاہو کو واضح کیا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کرنا ان کی ترجیح ہے، اگر معاہدہ نہ ہو سکا تو پھر مذاکرات کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں ایران نے ڈیل نہ کرنے کو بہتر سمجھا تھا جس کے بعد اسے مڈنائٹ ہیمر بمباری کا سامنا کرنا پڑا، جو ان کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بار ایران کا رویہ زیادہ ذمہ دارانہ اور معقول ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ملاقات میں غزہ کی صورتحال اور وہاں پیش رفت پر بھی اسرائیلی وزیراعظم سے بات چیت ہوئی۔

وائٹ ہاؤس آمد سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بھی ملاقات کی، جس میں انہوں نے باضابطہ طور پر امریکی صدر کے بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.